عید پر خوفناک ٹریفک حادثات: میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:عید الفطر کے موقع پر 2 خوفناک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اوکاڑہ میں نواحی گاؤں 33 فور ایل کے قریب لینڈ کروزر نے سامنے سے آتی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت باسط ، روبینہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔
ٹھٹھہ میں موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم
دوسری جانب ٹھٹھہ میرپورساکرو کے نزدیک لدیا سٹاپ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 24 سالہ ناظم شیدی ، 27 سالہ گلو کمبہار ، 25 سالہ احمد شیدی جاں بحق جب کہ 35 سالہ ندیم کمبہار شدید زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال میرپورساکرو لایا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی کو کراچی ریفر کیا گیاہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔