مہوش حیات نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مقدس راتوں میں عمرہ ادا کرکے اپنے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے۔
اداکارہ نے اپنی بہن افشاں حیات کے ہمراہ کیے گئے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
یہ ممکنہ طور پر مہوش حیات کا اس سال کا دوسرا عمرہ ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی ان کی مکہ مکرمہ میں عبادت کرتی ہوئی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو میں دونوں بہنوں کو عمرے کے آخری لمحات میں برکتیں سمیٹتے اور خوشیوں سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔
A post common by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)
مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’الحمدللہ! اللہ کے بے شمار فضل و کرم کا شکر ہے کہ مجھے اپنی بہن افشاں حیات کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہ سفر ہماری اللہ سے قربت کو مزید گہرا کرنے والا ثابت ہوا، جو سکون، غور و فکر اور شکر گزاری سے بھرا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت کے مزید قریب کر دے۔ آمین!‘‘
مہوش کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد موصول ہو رہی ہیں۔ مداحوں نے ان کے اس روحانی سفر کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مہوش حیات
پڑھیں:
سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
ویب ڈیسک: سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر، سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وہ صحت کے مسائل سے بچ سکیں اور محفوظ طریقے سے عبادات انجام دے سکیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک درجہ حرارت انتہائی بلند ہوتا ہے، اس لیے زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات میں دھوپ میں پیدل چلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بزرگ افراد، خواتین اور بیمار افراد کے لیے یہ وقت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
وزارت نے زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ سایہ دار جگہوں پر قیام کریں،پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، خالی پیٹ دھوپ میں باہر نہ نکلیں اور
ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی کا اثر کم ہو۔
اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے یاد دہانی کروائی ہے کہ روضۂ اطہر میں حاضری کے لیے باقاعدہ پرمٹ (اجازت نامہ) لینا لازمی ہے۔ بغیر پرمٹ کے کسی کو بھی مسجد نبوی کے روضۂ اطہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پرمٹ "نسک" یا "توقعنا" ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
سعودی حکام نے کہا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ صرف زائرین کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے بھیڑ اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بھی بچا جا سکتا ہے۔