وزیراعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر کو عید کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر، شاہی خاندان اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں صدر النہیان سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس پر اماراتی صدر نے بھی گرمجوشی سے عید کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔