سلمان خان کا حفاظتی شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو عید کی مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کو قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے لیکن یہ دھمکیاں انھیں اپنے مداحوں سے دور نہ کرسکیں۔
دبنگ اسٹار کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ وہ اپنے گھر کی بالکونی پر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر اور بآواز بلند عید مبارک کہتے ہیں۔
علاوہ ازیں قریبی دوستوں، رفقا اور شوبز کے ساتھیوں کی گھر آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جن کی تواضع لذیذ پکوانوں سے کی جاتی ہے۔
بھارت میں سرگرم انڈر ورلڈ کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملتی رہتی تھیں لیکن سیاہ ہرن کیس کے بعد سے ایک گینگ ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے۔
https://www.facebook.com/reel/1840767100056860/?rdid=2vt3jwHrKwaTWbJG&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1DS9Zxhr8o%2F
گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ایماء پر سلمان خان پر حملے بھی کیے گئے جس میں اداکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے ہیں۔
گزشتہ روز ہی سلمان خان کی فلم سکندر ریلیز ہوئی ہے اور اس موقع پر بھی قتل کی دھمکیوں کے باعث اداکار اپنی تشہیری مہم زور و شور سے نہ چلا سکے تھے۔
تاہم عید پر اپنے مداحوں کو عید مبارک کہنے کے لیے سلمان خان نے خصوصی انتظام کر رکھا تھا۔ جس سے ان کی اپنی مداحوں سے محبت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
سلمان خان کی بالکونی میں بلڈ پروف شیشے نصب کروائے ہوئے تھے۔ جس کے عقب سے سلمان خان نے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید مبارک کہا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مداحوں کو
پڑھیں:
وزارت صحت کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے اقدامات
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عالمی ہفتہ برائے ٹیکہ جات صحت مند پاکستان کی بنیاد پیدا کرتا ہے جس کا مقصد بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کے لیے ہر بچے تک زندگی بچانے والی ویکسین کی بروقت فراہمی کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ پولیو مہمات کے ذریعے ہم 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پاکستان اب بھی ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کا وائرس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک بھر سے پولیو کے خاتمے اور بچوں کو مستقل معزوری سے بچانے کیلیے میں تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مصطفی کمال نے علمائے کرام، میڈیا، اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔ بچوں کا محفوظ مستقبل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔