عید الفطر کے موقع پر 2 خوفناک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں نواحی گاؤں 33 فور ایل کے قریب لینڈ کروزر نے سامنے سے آتی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت باسط ، روبینہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔

ٹھٹھہ میں موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم
دوسری جانب ٹھٹھہ میرپورساکرو کے نزدیک لدیا اسٹاپ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلوں  میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 24 سالہ ناظم شیدی ، 27 سالہ گلو کمبہار ، 25 سالہ احمد شیدی جاں بحق جب کہ 35 سالہ ندیم کمبہار شدید زخمی ہوئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال میرپورساکرو لایا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جب کہ زخمی کو کراچی ریفر کیا گیاہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان افراد جاں بحق

پڑھیں:

لاہور: کمسن ڈرائیور نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دو زخمی

لاہور:

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ بچہ بغیر کسی لائسنس یا نگرانی کے گاڑی چلا رہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق، کمسن بچہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بچے کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

شہری حلقوں کی جانب سے کمسن بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کمسن ڈرائیور نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دو زخمی
  • پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے
  • لوئردیر: بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، خاتون سمیت 2 افراد پانی میں بہہ گئے
  • مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس کی آپس میں خوفناک ٹکر، 6 افراد کی جان لے گئی۔
  • کوٹ ادو: لنگر سرائے کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • آزاد کشمیر میں خوفناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
  • اٹلی میں زوردار دھماکا، 10 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 27 افراد زخمی
  • لاہور،فارم ہاؤس میں شیر کے حملے سے بچوں سمیت 3 افراد زخمی