بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان اور فورٹ منرو کے علاقوں...
زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
حضرت معصومہ قم (س)
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں
پروگرام دین و دنیا
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین فدا حسین حلیمی
میزبان محمد سبطین علوی
موضوعات گفتگو
مناسبت ولادت بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
روایات میں قم کی عظمت اور مقام
قم کا علمی مقام و مرتبہ موجودہ زمانے میں
قم کا سیاسی مقام اور موجودہ زمانے کی تشیع
خلاصہ گفتگو
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت نہ صرف ایک عظیم خاتونِ اہل بیتؑ کی یاد ہے، بلکہ قم جیسے شہر کے تقدس، علم، اور روحانیت کی بنیاد کا دن بھی ہے۔ آپؑ امام موسیٰ کاظمؑ کی دختر اور امام علی رضاؑ کی بہن تھیں، جنہیں امام نے "معصومہ" کے لقب سے یاد کیا۔
روایات میں قم کی عظمت کو خوب بیان کیا گیا ہے۔ امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں: "قم ہمارا مرکز اور ہمارے شیعوں کا پناہ گاہ ہے۔" حضرت معصومہؑ کی قم میں آمد نے اس شہر کو روحانیت کا مرکز بنا دیا۔ آپ کا مزار آج بھی معرفت، دعا، اور شفا کا مقام ہے۔
حوزہ علمیہ قم، جو آپؑ کی برکت سے پروان چڑھا، آج عالمِ اسلام میں دینی تعلیم و تحقیق کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ فلسفہ، تفسیر، فقہ، اور عرفان جیسے علوم میں قم کی خدمات ناقابلِ انکار ہیں۔
قم کا سیاسی مقام بھی نمایاں ہے۔ انقلاب اسلامی کی فکری بنیادیں یہیں سے اٹھیں، اور آج بھی قم، عالمی سطح پر تشیع کی فکری رہنمائی کا مرکز ہے۔