وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آزاد کشمیر کا عیدالفطر پر رابطہ، باہمی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
صدر آزاد کشمیر نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ، خصوصاً پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔