محسن نقوی کی شہید کیپٹن محمد علی کے اہلخانہ سے ملاقات، عظیم قربانی کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی عید کے روز شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ ریلوے آفیسرز کالونی والٹن پہنچے جہاں ان کی والدہ، اہلیہ، معصوم بیٹی، انکل اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
والدہ شہید بیٹے کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ ہماری سوچ علی سے شروع ہوتی تھی اور علی پر ہی ختم ہوتی تھی، جبکہ معصوم بیٹی آیانا والد کی تصویر کو چومتی رہی اور والد کو ملنے والا میڈل گلے میں ڈال لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی والدہ کو دلاسہ دیا اور دلجوئی کی، انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا اور شہید کی بہادری کو سراہا اور شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
میگا ارتھ کوئیک؛ تین لاکھ اموات، معیشت کی بربادی؛ جاپانیوں کو انتظار کیوں ہے
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن علی قوم کا ہیرو ہے اور ان کے خاندان کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا، مرحوم نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے وطن عزیز کی خاطر جان نچھاور کی، وہ وطن کا بہادر سپوت جس کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، کیپٹن علی کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔
راگنی شندے کو نکالنے کے بعد انڈین آئیڈل کا فائنل ملتوی
یاد رہے کہ کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قربانی کو محسن نقوی شہید کی
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔