اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے شن بیٹ کے سربراہ کی تقرری منسوخ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شن بیٹ کے نئے سربراہ کی تقرری منسوخ کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز وائس ایڈمرل ایلی شرویت کو شن بیٹ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے کل رات ایلی شرویت کوشن سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ شن بیٹ سیکیورٹی سروس کے اگلے سربراہ نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو شن بیٹ کے نئے سربراہ کے لیے مزید امیدواروں کے انٹرویو کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔