اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد کیخلاف کارروائی میں 36 کو گرفتار کرلیا، جب کہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق فیض آباد پل پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی، تاہم پولیس کے بروقت اقدام پر واردات ناکام بنا دی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو زخمی حالت میں موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس جوانوں کو شاباش دی ہے۔
ون ویلرز کے خلاف ایکشندوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ہلڑبازی کرنے والے منچلوں اور ون ویلرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف تھانوں میں 116 سے زائد موٹرسائیکل اور متعدد گاڑیاں بند کر دی ہیں۔
ون ویلنگ کرنے والے 36 ویلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جب کہ غیرقانونی اقدام کے مرتکب متعدد افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد،چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز سیکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹیز کی نگرانی کررہے ہیں۔ پولیس کے تمام پٹرولنگ یونٹس، آپریشنل و ٹریفک پولیس سڑکوں، پارکوں میں موجود ہے۔
فیمیلیز، بچوں کو تفریحی مقامات پر مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔
مری روڈ پر انڈرپاس کی کنسٹرکشنترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مری روڈ پر انڈرپاس کی کنسٹرکشن جاری ہے۔ انڈر پاس کنسٹرکشن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست ہورہی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک افسران، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں۔ شہری مری کی طرف سفر کرنے کے لیے 20 منٹ کا اضافی وقت رکھ کر نکلیں۔
شہری ٹریفک کے متعلق معلومات پکار 15، اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ڈاکو مری روڈ کنسٹریکشن ون ویلنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ڈاکو مری روڈ کنسٹریکشن ون ویلنگ پولیس ترجمان کے مطابق اسلام ا باد پولیس اسلام آباد پولیس کے
پڑھیں:
سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی:راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوتیلی بیٹی نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ والدہ نے عرفان سرور نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی ہے، ہم دو بہنیں سوتیلے والد کے ساتھ رہتی ہیں، پانچ سال قبل جب جماعت نہم میں تھی تو سوتیلا والد مجھے ریسکیو 1122 کی عمارت کی عقبی جانب ایک کالونی میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سوتیلے والد نے دھمکیاں دیں کسی کو نہ بتانا، وہ مجھے اکثر بلیک میل کرتا کہ اگر تعلق میں رہو گی تو تعلیم جاری رکھواؤں گا، ماہ مئی میں صادق آباد مکان میں میں لے جاکر بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اکثر جہاں موقع پر ملتا میرے ساتھ نازیبا حرکات کرتا دھمکیاں دیتا کہ میرے ہاتھ کی صفائی کا تو پتا ہی ہے کسی کو بتایا تو مار دوں گا۔
بیان کے مطابق سوتیلے والد نے متعدد مرتبہ کالونی اور صادق آباد کے مکان میں مبینہ زیادتی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بے نظیر ہسپتال میں ملازم ہے۔ ایس ایچ او صادق آباد لقمان جاوید کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تفتیش میں مزید صورتحال واضح ہوگی۔