ابوظہبی: اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو سزائے موت، چوتھے کو عمر قید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ابوظہبی: اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو سزائے موت، چوتھے کو عمر قید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
ابوظہبی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قاتل 3 افرادکو سزائے موت دے دی۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین مجرموں کا تعلق ازبکستان سے ہے، زوی کوگان کے قتل میں ملوث چوتھےمجرم کوعمر قید سنائی گئی تاہم سزا مکمل ہونے پرچوتھے مجرم کو ملک بدر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرئیلی مذہبی رہنما زوی کوگان کو نومبرمیں قتل کیا گیا تھا، کوگان یورپی ملک مالدوا کے پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
عراق کے حکام نے مقدس مقامات کی زیارات کے خواہش مند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت اکیلے سفر کرنے والے مردوں کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عراقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو انفرادی طور پر زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اگر وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درخواست دیں گے تو انہیں زیارت ویزہ فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد زائرین کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانا ہے، اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ان ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زیارات عراق مقدس مقامات وزارت مذہبی امور