نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز  بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟

کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی اور کیویز کیخلاف پہلے نصف سینچری بنائی اور 51 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟

یوں پاکستان کی بیٹنگ لائن اَپ میں 12 کھلاڑیوں نے بلےبازی کی تاہم وہ میچ جیتنے سے قاصر رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی

دوسری جانب فہیم اشرف کیساتھ ملکر نسیم شاہ نے 9ویں وکٹ کیلئے 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کی

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم