اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کل پاورسیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات پر تفصیلات بتائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس میں 6 سے 8 روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات کی تفصیلات بھی بتائیں گے۔

نئی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں بھی شامل نہیں

وزیراعظم شہباز شریف کل دوپہر 2 بجے پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اہم وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شرکا سے اہم خطاب بھی کریں گے اور بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی پر باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

سٹی 42 : پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے،جرمن سفارت خانے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی سامان کی تقسیم کردی گئی۔ 

 جرمن سفیراعلانا لیپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں لاکھوں افراد کو فوری ضرورت کی حالت میں چھوڑ دیا،مشکل گھڑی میں جرمنی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بونیر میں جرمن سفارتخانہ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے 300 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خوراک اور حفظان صحت کے پیکج بھی فراہم کیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان