سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکومت نے عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن ہوگی۔
مراسلے کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر امیگریشن کےلیے جگہ مختص کرنےکے اقدامات کیے جائیں، سعودی عرب سے پاکستان آنے والےامیگریشن سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے۔
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک
کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر حجاج کی سعودی حکام امیگریشن کریں گے جب کہ پاکستان میں امیگریشن کے بعد عازمین حج کی سعودی عرب میں امیگریشن نہیں ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور اسلام آباد ائیرپورٹس
پڑھیں:
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
امیگریشن حکام کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔
ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔