صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر مملکت کے بخار اور انفکیشن میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹرز مسلسل ان کی طعبیت کی نگرانی کررہے ہیں، صدر مملکت کا آج بھی ڈاکٹرز نے چیک اپ اور کئی ٹیسٹ کیے ہیں۔
ذرائع پی پی کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرز کی ہدایت پر چند روز آرام کریں گے، طعبیت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء) درآمدی لکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) گھریلو صارفین کو اوسطاً 65 فیصد مہنگی پڑے گی۔ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی کی اوسط قیمت 3ہزار 34روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1ہزار 836روپے 93پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ماہانہ ایل این جی کے 10کارگو درآمد کرتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لکویفائیڈ نیچرل گیس کی درآمد ایک ارب مکعب فٹ یومیہ ہے۔