صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر مملکت کے بخار اور انفکیشن میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹرز مسلسل ان کی طعبیت کی نگرانی کررہے ہیں، صدر مملکت کا آج بھی ڈاکٹرز نے چیک اپ اور کئی ٹیسٹ کیے ہیں۔
ذرائع پی پی کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرز کی ہدایت پر چند روز آرام کریں گے، طعبیت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہیں، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔