اسلام آباد اور راولپنڈی میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 60 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
غیرقانونی غیرملکیوں بالخصوص افغان باشندوں کی ملک بدری کے پلان کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔
 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجنے کے لئے تحویل میں لینے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 60 سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو گرفتار کیا گیا۔
 گرفتار افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو اب افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔
 پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو 30 جون تک پاکستان میں رہنے کی مہلت دی گئی ہے۔
 شہر اقتدار میں سیٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ترنول، بھارہ کہو، غوری ٹاؤن اور میرآبادی میں کی گئیں جہاں 22 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا جبکہ راولپنڈی کی فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں سے 38 افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں پرانا حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا اور وہاں سے رجسٹریشن کے بعد انہیں لنڈی کوتل کیمپ لے جایا جائے گا۔
 فارن ایکٹ کے تحت مختلف جیلوں میں بند افغان باشندوں کو بھی آج لنڈی کوتل پہنچانے کا پلان ہے۔
 تمام افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو لنڈی کوتل کیمپ میں بائیومیٹرک کے بعد وطن واپس بھیجا جائے گا جبکہ سب سے زیادہ افغان باشندے خیبرپختونخوا میں مقیم ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز
پڑھیں:
راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔
گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔