عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دے دیا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، “ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ ” انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، “وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟
عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر “دے جا وے سخیا راہِ خدا” کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔
اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز کی عکاسی ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ خفیہ این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف
قابض اسرائیلی رژیم کے عبری میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کیخلاف اسرائیلی جنگ میں کم از کم 10 ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے معروف عبری اخبار ہآرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جنگ میں 10 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonoth) کا بھی قابض صیہونی فوج میں گولانی بریگیڈ کے کمانڈر سے نقل کرتے ہوئے بھی لکھنا ہے کہ ہم اس جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صرف اپنے بریگیڈ کے ہی (کم از کم) 127 فوجیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ صہیونی فوجی کمانڈر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ان شدید فوجی کارروائیوں کے وسیع حجم کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جن میں گولانی بریگیڈ نے جنگ کے آغاز سے ہی حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہلاکتیں گولانی یونٹ کے لئے نفسیاتی اور آپریشنل، دونوں میدانوں میں ایک "بڑا چیلنج" ہیں کیونکہ صیہونیوں کو اس شدت سے پہنچنے والے جانی نقصان کا کوئی اندازہ نہ تھا!