مودی کی مسلم دشمنی؛ وقف املاک سے متعلق متنازع بل اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
مودی سرکار نے بھارت میں مسلمانوں کو آئینی اور قانونی طور پر حاصل مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکومتی رکن نے بل لوک سبھا میں وقف املاک سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا ہے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد وقف املاک کے نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے تاکہ املاک پر قبضے، وراثت اور دیگر معاملات میں ابہام کو دور کیا جاسکے۔
تاہم مسلمان رہنماؤں اور اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے اس بل کو مسلمانوں کی وقف املاک ہڑپنے کی حکومتی سازش قرار دیا۔
بل پر بی جے پی کی اتحادی جماعتوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مرکزی حکومت سے فوری طور پر بل واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے کہا کہ اکثریت کے نام پر مودی سرکار اقلیتوں کے حقوق سلب نہیں کر سکتی۔
اس بل کی مخالفت کرنے والوں میں لوک سبھا میں تیسری بڑی جماعت سماج وادی پارٹی، ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، کشمیر کی نیشنل کانفرنس، این سی پی (شرد پوار)، لالو پرساد کی آر جے ڈی، ڈی ایم کے اور بائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں۔
ان تمام جماعتوں نے بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اپنے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ اس بل پر متحدہ اپوزیشن کے حق اور حکومت کے خلاف ووٹ کاسٹ کریں۔
دریں اثنا بھارت کی تقریباً تمام ہی مسلم جماعتوں نے بل پاس ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیرپور:فنکشنل لیگ کے تحت سانحہ درزا شریف کی 10ویں برسی کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) فنکشنل مسلم لیگ خیرپور کی جانب سے سانحہ درزا شریف کی 10 ویں برسی کا انعقاد فنکشنل مسلم لیگ ہاوس خیرپور میں کیا گیا جسمیں فنکشنل مسلم لیگ کے صوبائی رہنما سید غلام مرتضی شاہ راشدی ، ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد رسول چیمہ ، لبیر ونگ کے صوبائی پیارو خان پھلپوٹو ، علی ڈنو منگی ، حاجی عبدالغنی پھلپوٹو ، صابر مہیسر، فرح ناز چانڈیو، عبیداللہ ابڑو ، صوفی باقر علی ستاری، عبدلغنی مری ، احسان شاہ، سمیت فنکشنل مسلم لیگ کے بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد رسول چیمہ نے کہا کہ 47 فارم پر حکمرانی کرنے والوں نے سندھ کا سودا کرکے سندھ کو فروخت کرنے کی کوشش کی پیپلزپارٹی اقتدار کی بھوکی ہے فنکشنل مسلم لیگ کو 30 سال اپوزیشن میں رہنا پڑا تو بسمہ اللہ مگر سندھ کی عوام سے بیوفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے فنکشنل مسلم لیگ عوامی امنگوں کے مطابق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور آج ہم ان شہیدوں کی برسی منارہے ہیں جہنیوں نے جہیوریت کی بقاء وسلامتی کے لئے جام شہادت نوش فرمائی مگر سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی 17 سال اقتدار میں قابض ہونے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے نہ کہ تصادم کی سیاست کی ہے فنکشنل مسلم ایک پرامن جماعت ہے ہم نے صبر کا دامن تھما ہے ہوا کا رخ تبدیل ہوگا تو پھر حساب کا عمل شروع ہوگا گمبٹ میں اجن ، کلیری تنازعہ سمیت سندھ میں قبیلی جھگڑوں نے سندھ کا امن تباہ کردیا ہے امن وامان کی صورتحال خراب ہوچکی ہے تعلیم وصحت کا نظام ناکارہ ہوچکا ہے سندھ میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہے جو یوسی سطح اور وارڈز سطح تک تنظیم سازی کی جائیگی تقریب سے صوبائی رہنما سید غلام مرتضی شاہ راشدی ، پیارو خان پھلپوٹو ، بشار الدین فاروقی ، صابر مہیسر، کامریڈ نثار ابڑو ،صوفی باقر علی ستاری ودیگر نے خطاب کیا۔