صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدے تھے اور بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھر کا ٹکٹ 300 یا 500 روپے ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا یے کہ چڑیا گھر میں بڑوں کے لیے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپے میں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے الگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنےکا مکمل پیکیج 500 روپے ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدے تھے اور بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھر کا ٹکٹ 300 یا 500 روپے ہو گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ ایکوریم اور ہولوگرام کے ٹکٹوں کے لیے الگ ونڈوز بنا دی ہیں، سسٹم ٹھیک کر دیا ہے، اب غلط فہمی نہیں ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب چڑیا گھر ملا کر کے ٹکٹ کا ٹکٹ
پڑھیں:
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی (Gold and Silver)کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔
مزیدپڑھیں:پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔