حرا مانی کے عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
مشہور پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن ہوسٹ حرا مانی نے حالیہ دنوں میں اپنے عید کے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کیا ہے۔
حرا مانی مقبول ڈراموں دو بول، کشف، سن یارا اور میرے پاس تم ہو میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔
انہوں نے عید کے موقع پر کچھ ایسی ساڑھیاں زیب تن کیں جن میں ان کا جسم نمایاں طور پر ظاہر ہو رہا تھا، جیسے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں، مداحوں نے ان پر سخت تنقید کرنا شروع کر دی۔
View this post on InstagramA post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)
ناقدین کا کہنا ہے کہ حرا مانی نے ایک بار پھر بولڈ لباس کا انتخاب کر کے اسلامی معاشرتی اقدار کو مجروح کیا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ حرا مانی دن بدن بولڈ ہوتی جا رہی ہیں، ایک اور صارف نے کہا ہے کہ یہ اداکارائیں پیسہ اور کام حاصل کرنے کے لیے ایسے لباس پہنتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)
کچھ لوگوں نے ان کے شوہر اور بچوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کس طرح اپنی والدہ کو ایسے لباس پہننے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
ایک صارف نے تو یہاں تک کہا کہ نہ چہرے میں کوئی کشش ہے اور نہ ہی کپڑوں میں، جدید اور بولڈ لباس پہن کر بھی خوبصورتی نظر نہیں آتی۔
ایک اور صارف نے رمضان کے دوران ان کے آنسوؤں کو یاد کرتے ہوئے طنز کیا کہ یہ وہی ہیں جو رمضان میں روتی نظر آتی تھیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بولڈ لباس
پڑھیں:
شادی سے پہلے لڑکی سے اسکی تنخواہ پوچھنے والا مرد، مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر
پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مردوں کو کبھی شادی سے قبل لڑکی سے ان کی تنخواہ کا سوال نہیں کرنا چاہیے۔
حال ہی میں خلیل الرحمان قمر ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اظہار رائے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈرامہ نگار نے کہا کہ ’جو شادی سے پہلے لڑکی سے اس کی سیلری پوچھے وہ مرد، مرد نہیں ہوتا، مرد بنیں کیونکہ آج مردوں کو ڈھونڈنا مردوں میں بہت مشکل ہوگیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انڈسٹری میں دوستوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست نہیں کیونکہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست ہوتا ہی نہیں۔
اپنی سب سے بڑی غلطی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے ہدایتکار ہیسم حسین کو بطور ڈائریکٹر آن بورڈ لینے کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
خلیل الرحمان قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔