کراچی میں رات گئے دھند کار اج؛ دن میں شدید گرمی، ہوائیں چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں رات گئے اچانک دھند چھا گئی جب کہ دن میں شدید گرمی ہے، محکمہ موسمیات نے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر میں ناظم آباد، گلشن اقبال، صدر، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں رات اچانک دھند چھا گئی اور اوس پڑنا شروع ہوگئی، تاہم صبح سورج طلوع ہونے کے بعد دھند چھٹ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کے زیادہ تناسب اور ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے دھند پیدا ہوتی ہے، جو حد نگاہ متاثر کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21.
آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39جب کہ کم سے کم20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شہر قائد میں آج 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
شدید گرمی :ملک کے مختلف حصوں میں 26 سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ 26 اپریل سے یکم مئی تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائدرہنے کاامکان ظاہر کیا ہے جبکہ 27 سے 30 اپریل تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ یکم مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔اس کے علاوہ 30 اپریل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس دوران ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
مزید :