خیبر پختونخوا: 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء تلف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء کو تلف کر دیا۔
خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں صوبے میں خوراک کے کاروبار سے جڑے معالات کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے افسران کی ضبط شدہ ممنوعہ چائنہ سالٹ میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ماہِ صیام کے دوران صوبے بھر میں خوراک کے کاروبار سے وابستہ 10 ہزار 112 معائنے کیے۔
مختلف کارروائیوں میں1 لاکھ 12 ہزار 5 سو 95 کلو غیر معیاری اشیاء تلف کرنے کے علاوہ مختلف نوعیت کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کی کابینہ کے اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی گئی ہے، ارکان نے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت کے لیے ہم سب متحد ہیں، قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لیے خطرہ رہا ہے، واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ افسوس ناک ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے، تاہم خبردار کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Post Views: 1