موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 60 لاکھ 76 ہزار 866 روپے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے تھے، جو مسافروں کو واپس کروا دیے گئے ہیں۔اسی دوران 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے مالیت کے جرمانے اوورلوڈ مسافر گاڑیوں پر عائد کیے گئے ہیں۔
آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ “شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔”مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ زائد کرایہ یا اوورلوڈنگ سے متعلق کوئی شکایت درج کروانا چاہیں تو موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: موٹروے پولیس کی زائد کرایہ مسافروں کو کے موقع پر

پڑھیں:

لاہور پولیس نے عیدالاضحیٰ سے متعلق مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ عیدِالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے نمازعید کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 6 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز تعینات ہونگے۔ 83 ایس ایچ اوز اور 546 اپر سبارڈنیٹس تعینات کئے جائیں گے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کے 700، ڈولفن اورپیرو سکواڈ کے 1600 سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی پر ہونگے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس مساجد، امام بارگاہوں، نمازعید کے اجتماعات کی حفاظت کیلئےالرٹ ہے، عیدالاضحیٰ سے متعلق حکومتی احکامات پر من وعن عملدرآمد  کروایا جائے گا۔ بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ عیدِالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار
  • گھوٹکی: ایم 5 پر ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
  • پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کیلئے کومبنگ آپریشنز، متعدد گرفتاریاں
  • گھوٹکی: موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
  • جانور فروخت کرکے کراچی سے واپس جانے والے پیوپاریوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، 14 زخمی
  • عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی، مختلف ایئرپورٹس کی 24 پروازیں منسوخ
  • عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کا جامع سکیورٹی پلان جاری
  • لاہور پولیس نے عیدالاضحیٰ سے متعلق مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا
  • ملک کے مختلف شہروں میں پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری
  • لاہور پولیس کا عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی پلان جاری