اسپتالوں اور لیبارٹریز کی فیس متعین کرنیکا کیس؛ کے پی حکومت کو ایکٹ میں ترمیم کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں پرائیوٹ لیبارٹریز، کلینکس اور اسپتالوں کی فیس متعین کرنے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ایک مہینے میں ایکٹ میں ترمیم کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین ایک ماہ میں ترمیم کریں اور رپورٹ پیش کریں۔
درخواست گزارہ مہوش محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ صوبے میں نجی اسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے فیس ایک نہیں ہے، صوبے میں تمام نجی اسپتال، کلینکس اور لیبارٹریز خودساختہ فیس لے رہے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے 2019 اور 2023 میں فریقین کو فیسوں سے متعلق احکامات جاری کیے تھے لیکن صوبائی حکومت اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے عدالتی فیصلہ پر ابھی تک عمل نہیں کیا۔
مہوش محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے صوبائی حکومت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو ایک ماہ میں فیسوں سے متعلق ترمیم کا حکم دیا ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ترمیم کا مسودہ 2022 سے زیر التواء ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن صوبے میں فیسوں کو ریگولرائز کرنے کا پابند ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن صوبائی حکومت ترمیم کا کا حکم
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل خوشحال ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ کریں گے ، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل پشاور سے خوشحال ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کریں گے۔