Daily Ausaf:
2025-07-26@00:40:06 GMT

انتخابی مہم کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم اسٹیج سے گر پڑے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

نیو سائوتھ ویلز(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس ایک الیکشن مہم کے دوران اسٹیج سے گر پڑے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتھونی البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس کے ایک اسٹیج سے گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے رہنما البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں منعقدہ مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس میں اپنی تقریر کے بعد تصویریں بنوا رہے تھے،کہ پیچھے ہٹنے پر وہ خود کو نہ سنبھال سکے اور نیچے گر گئے۔

گرنے کے بعد آسٹریلیوی وزیر اعظم انتھونی البانیس فوراً اٹھ کھڑے ہوئے، اور وہاں موجود لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ انہیں کچھ نہیں ہوا ، وہ ٹھیک ہیں، تاہم یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

ویڈیو فوٹیج میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کو ایک تقریب کے دوران اسٹیج سے گرتے ہوئے دکھایا گیا تاہم، جب آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن ریڈیو پر ان کا انٹرویو کیا گیا، تو انہوں نے واقعے پر وضاھت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا صرف ایک پاؤں اسٹیج سے نیچے ہوا تھا، میں اسٹیج سے گرا نہیں تھا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی 3 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے مہم چلا رہے ہیں، رائے عامہ کے جائزوں میں لیبر پارٹی پیٹر ڈٹن کی قیادت میں لبرل نیشنل اپوزیشن کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہے۔
مزیدپڑھیں:نیوکلیئر بیٹری تیار، صدیوں تک جارجنگ کی ضرورت ختم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسٹیج سے گر

پڑھیں:

وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی. جس میں ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو  ہوئی۔یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ملکی سیاسی پیش رفت سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
  • ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم سے ملاقات، قید پاکستانی سرجن کی سفارتی مدد کے لیے اہم کمیٹی کی تشکیل
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں:وزیراعظم
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں: وزیراعظم
  • یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر گرایا، علیزے شاہ
  • ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم