اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) سب سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی سستی نہ کرنے کا فیصلہ، ماہانہ 50 یونٹس یا 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں ریلیف اعلان کا معاملہ ،مختلف کیٹگریز کے صارفین کیلئے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین بھی کر دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے ،51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت9 روپی37 پیسے برقرار رکھی گئی ہے ۔ اسی طرح 1 سے 100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی کردی گئی ہے جبکہ پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئینرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کی8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

دستاویز میں کہا گیاہے کہ 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی کردی گئی ہے اس کیٹگری کے صارفین کیلئے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکی11 روپی51 پیسے یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔ اسی طرح 300 یونٹ تک نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جبکہ ان صارفین کے لئے نرخ 41 روپی26 پیسے سے کم کرکی34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ نان پروٹیکیڈ300 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلئے نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم کرکے 48 روپے 46 پیسے مقرر جبکہ اس کیٹگری کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 7 روپے 24 پیسے سستی کی گئی ہے ۔ اسی طرح ڈومیسٹک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپی71 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ڈومیسٹک صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت38 روپی34 پیسے سے کم کرکی31 روپی63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔

دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 روپی58 پیسے فی یونٹ کمی جبکہ کمرشل کیٹگری کے صارفین کیلئینرخ 71 روپے 6 پیسے سے کم کرکی62 روپی47 پیسے مقرر کی گئی ہے جنرل سروسز کے صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں7 روپی18 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اس کیٹگری کے صارفین کیلئیفی یونٹ قیمت56 روپی66 پیسے سے کم کرکی49 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپی69 فی یونٹ کی کمی جبکہ صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 48 روپے 19 پیسے سے کم کرکی40 روپی51 پیسے مقرر کردی گئی ہے بلک کیٹگری کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت7 روپے 18 پیسے کم کردی گئی ہے جبکہ پبلک کیٹگری صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 55 روپے 5 پیسے سے کم کرکی47 روپی87 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

اسی طرح زرعی صارفین کیلئے کی فی یونٹ 7 روپے 18 پیسے بجلی سستی کردی گئی زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت41 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر اور دیگر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 99 پیسے کی کمی کی گئی ہے اس کیٹگری کے صارفین کیلئے نرخ39 روپی68 پیسے سے کم کرکی32 روپی69 پیسے فی یونٹ مقرر کردی گئی ہے ۔ دستاویز میں کہا گیا کہ قومی سطح پر مجموعی اوسطاً ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5پیسے سے کم کرکے اوسطاً 37 روپی64 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت صارفین کیلئے بجلی کی پیسے فی یونٹ مقرر کی پیسے مقرر کی گئی ہے والے صارفین کیلئے دستاویز میں کردی گئی ہے گئی ہے جبکہ پیسے سے کم کہا گیا

پڑھیں:

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اویس کیانی:  ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی19پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیپرامیں دائرکردی گئی ہے.
ذرائع کے مطابق سی پی پی اےنےاگست2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے،نیپرانے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر29ستمبرکوسماعت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنزکےمطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق ملک بھرکی طرح  کےالیکڑک پربھی ہوگا،اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کیےجانےکا امکان ہے۔

آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی

نیپرا نےگذشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،اس وقت کےای صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں2روپے57پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے،باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے79پیسےکی کمی کی گئی،ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار