عالمی وباء کوویڈ 19 کی پیش گوئی کرنے والے برازیلین علم نجوم کے ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، جلد تیسری جنگِ عظیم شروع ہونے والی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایتھوس سلومی نامی نجومی نے آنے والے عالمی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات تیسری جنگِ عظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

38 سالہ ایتھوس سلومی کو موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ بھی کہا جاتا ہے، جن کے مطابق دنیا ایک بڑے تنازع کے دہانے پر کھڑی ہے، تخریب کاری اور ہائبرڈ جنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔

کوویڈ 19 ملکہ الزبتھ دوم کی موت اور یوکرین پر روسی حملے جیسے واقعات کی درست پیش گوئی کرنے والے برازیلین نجومی نے زور دیا کہ علامات پر توجہ دیں۔

اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری مختلف واقعات بظاہر الگ الگ دکھائی دیتے ہیں لیکن اگر باغور جائزہ لیا جائے تو یہ تمام واقعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

ایتھوس سلومی کے مطابق لٹویا (Latvia) اور سوئیڈن کے درمیان زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل کو پہنچنے والے نقصان نے سوئیڈش حکام کو تخریب کاری کی تحقیقات شروع کرنے پر مجبور کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بحرِ اوقیانوس کے سمندر بالٹک میں ایک غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، 2023ء میں کیبل نیٹ ورک کی ناکامی کی وجہ سے فن لینڈ کا مواصلاتی نظام متاثرہوا۔

نجومی نے خبردار کیا کہ آج ہم ہائبرڈ جنگ کے دور میں رہ رہے ہیں، جہاں انٹرنیٹ کیبل کی تباہی فوجی حملے کی طرح تباہ کن اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات نے نیٹو کو خطے میں سیکیورٹی سخت کرنے اور یورپی یونین کو اہم انفرااسٹرکچر کی حفاظت کے لیے ہنگامی پروٹوکول تیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایتھوس سلومی نے خبردار کیا ہے کہ ماضی میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ ایک واقعے کی بنیاد پر عالمی جنگوں نے جم لیا ہے، پہلی جنگِ عظیم ایک آرچ ڈیوک کے قتل سے شروع ہوئی تھی، دوسری جنگِ عظم پولینڈ پر حملے سے شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تنازعات مستقبل میں بڑھیں گے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا ہے کہ اگر بالٹک سمندر میں غیر مرئی جنگ کی تصدیق ہو جاتی ہے تو عالمی طاقتیں کیا ردِعمل ظاہر کریں گی؟ نیٹو کا ردِعمل کیا ہو گا؟ روس اس پر کیا ردِعمل ظاہر کرے گا؟ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کشیدگی ہمیں کس طرف لے جا سکتی ہے؟

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیا ہے کہ نے والے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ تیسری بار الیکشن لڑنے کے امکان سے متعلق بات ازراہ مذاق نہیں کررہے۔

انہوںنے کہا کہ یہ بھی کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ تیسری بار صدر بنیں اور اس کے طریقے موجود ہیں۔تاہم ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

آئین کے تحت امریکی صدر دو بار سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا تاہم صدر ٹرمپ کے اسٹور نے ٹرمپ 2028 ہیٹ متعارف کرادی ہے۔

78برس کے صدر کے اسٹور کی جانب سے جاری یہ ہیٹ پچاس ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیٹ کے ساتھ ابتدا میں لکھا گیا تھا کہ مستقبل شاندار نظر آتا ہے۔ ٹرمپ 2028 ہیٹ کے ساتھ قوانین کو پھر سے بنائیں۔

تاہم تحریر بعد میں تبدیل کردی گئی اور لکھ دیا گیا کہ میڈ ان امریکا 2028 کے ساتھ بیانیہ بنائیں۔

امریکی صدر کے بیٹے ایریک ٹرمپ کو یہ ہیٹ پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ سے بھی ٹرمپ کی تیسری بار صدارت سے متعلق سوال پوچھا جاچکا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • پہلگام واقعہ، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب محدود کر دی گئی
  • پہلگام واقعہ: واگہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
  • مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
  • آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • تحقیقاتی ادارے کارڈیک ہسپتال گلگت میں ہونی والی کرپشن پر خاموش کیوں ہیں؟ نعیم الدین
  • شدید گرمی سے ہونے والی اموات، سندھ حکومت اور نجی اداروں کے اعدادوشمار میں بڑا تضاد
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر