بیمار ماں کو باپ کے ساتھ اسپتال لانے والا 5 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاہور:
لاہور: گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال میں کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر خان نامی شہری اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی لینے بچہ کے ساتھ اسپتال آیا، رش ہونے کی وجہ سے شہری اپنے بچے کے ساتھ اسپتال کے پارک میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا۔
اس دوران بچہ کھیلتا ہوا کھمبے کے پاس گیا تو وہاں پر اُسے کرنٹ نے پکڑ لیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔
بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے اسپتال میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر اُن سے مذاکرات کیے اور ورثا کو منتشر کردیا۔
پولیس کے مطابق ورثا کی درخواست پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا ( انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ریستوران میں گیس کے اخراج کے باعث ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد اسپتال داخل ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح وسطی سڈنی سے 38 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے ریورسٹون کے ایک ریستوران میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ شبہہ ہے کہ گیس کاربن مانو آکسائیڈ تھی،تاہم اس حوالے سے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔