جس سے شادی کا یقین ہو، صرف اسے ڈیٹ کروں گی؛ مہوش کا یوزویندر کیساتھ تعلقات پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ردعمل میں حیران کن بیان دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آر جے مہوش نے کہا کہ فی الحال مکمل طور پر سنگل ہوں اور اس پر بہت خوش بھی ہوں۔
مہوش نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے شادی کے موجودہ تصور کو سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے اور میں وہ ہوں جو صرف اس کے ساتھ ڈیٹ کروں گی جس کے ساتھ شادی ہونے کا یقین ہو۔
آر جے مہوش نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کے ساتھ ڈیٹ پر جاؤں گی جس سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں کبھی بھی کسی سے غیر ضروری ملاقات کی قائل نہیں ہوں۔
اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں مہوش نے بتایا کہ ایک ہنسنے ہنسانے والے شخص کو پسند کروں گی چاہے مجھے شکل اور صورت پر قربانی دینی پڑے۔
مہوش نے کہا کہ جیون ساتھی کو رومانوی اور فلمی تو بنایا جا سکتا ہے لیکن آپ کسی کو مذاق کرنا نہیں سیکھا سکتے۔
آر جے مہوش نے مشورہ دیا کہ میری خیال میں ہر لڑکی کو مذاق کرنے اور سہنے والے لڑکے کی تلاش کرنی چاہیے۔
جب مہوش سے ان کے سابق تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ میں تین سال تک یہ جانتے ہوئے بھی کہم میرا پارٹنر مجھے دھوکا دے رہا ہے اس کے ساتھ رہی۔
آر جے مہوش نے مزید بتایا کہ میں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ لوگ مجھے برا نہ کہیں کیوں کہ ہمیشہ عورت کو ہی تعلقات کے ٹوٹنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے جو کہ درست نہیں۔
خیال رہے چیمپئنز ٹرافی کا ایک میچ دیکھنے کےلیے مہوش اور یوزویندر اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھی۔
یہ سب اُس وقت ہوا جب بھارتی کرکٹر یوزویندر کی اہلیہ سے طلاق کی خبریں زیر گردش تھیں اور چند دن بعد دونوں کے درمیان طلاق کی تصدیق بھی ہوگئی۔
جس پر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کی خفیہ ملاقاتوں کی مزید تصاویر نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور یہ خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں کہ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ا ر جے مہوش نے کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل میں دلچسپ گفتگو کی اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی شاندار پرفارمنس پر تبادلہ خیال کیا۔سلمان علی آغا نے بابراعظم سے ان کی بیٹنگ کے بارے میں دلچسپ انٹرویو کیا، جس دوران بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر اسپنرز کے خلاف تھوڑی مشکل پیش آئی تھی، سلمان علی آغا کے ساتھ پھر یہی پلان کیا کہ جہاں موقع ملے گا اور گیند ہماری رینج میں آئے گا تو اس پر چانس لیں گے۔اس کے بعد سلمان نے کہا تو آگیا پھر رینج میں؟ جس پر دونوں کھلاڑی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنے شاٹس پر رہا، اپنے آپ کو بیک کیا اور الحمد اللہُ میچ جیت گئے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ آپ کی اننگز پر پوری ٹیم، لوگ اور پورا پاکستان خوش ہوگا، ہمیں لگتا ہے کہ اگر آپ رنز بناتے ہیں تو ہم کچھ بھی جیت سکتے ہیں۔ساتھ ہی سلمان نے سوال کیا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ بیٹنگ کے دوران اتنا بھگایا کیوں مجھے، جس پر بابر نے جواب دیا کہ آپ نے ہی ڈبل رنز لیے زیادہ، آپ کپتان ہیں، فینز اور ٹیم کی جو مجھ سے امیدیں تھیں اس پر ویسا نہیں اتر پا رہا تھا، اپنی ٹریننگ پر فوکس رکھا، پچ پر کافی وقت گزارتا رہا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہر وقت پازیٹو رہا، امید تھی کہ بہتری آئے گی، ایسے مومنٹ آتے ہیں جہاں لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے مگر کبھی کبھی چیزیں آپکے ہاتھ میں نہیں ہوتیں۔کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آپ جب پرفارم نہیں کر رہے ہوتے تو آپ ڈاؤن رہتے ہیں مگر بابر کے ورک ایتھکس بہت شاندار ہیں، بابر آتا ہے اپنی پریکٹس کرتا ہے، فیلڈنگ کرتا ہے اور یہی چیزیں انہیں بڑا پلیئر بناتی ہیں۔