احدرضا میر سے شادی: دنانیرمبین نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)خوبرواداکارہ اور ٹک ٹاکر دنانیرمبین نے باصلاحیت اداکار احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ دنانیر مبین اور احد رضا میر ان دنوں اپنے کامیاب ڈرامے”میم سے محبت” کی وجہ سے خبرو ںکا حصہ ہیں،تاہم اس ڈرامے کے آتے ہی آن اسکرین جوڑی کو لوگوں نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے سے جوڑنا شروع کردیا ہے۔
دنانیرمبین نے حال ہی میں گریجویشن کی تو احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے انہیں مٹھائی کا ٹوکرا بطور تحفہ پیش کیا جبکہ احدرضامیر نے انہیں ڈرامے کے سیٹ پر نوٹوں کا ہار پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین اسے ان کا رشتہ پکا ہونے کا جشن سمجھ بیٹھے۔
دنانیرمبین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں احد رضا میر سے شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ان کے گریجویشن مکمل کرنے کا ایک چھوٹا سا جشن تھا اور احد رضا میر کی والدہ نے ان کیلئے گھر سے گوشت پکا کر بھی بھیجا تھا جبکہ احد اور ان کے والد آصف رضا میر سیٹ پر ان کے لیے ہار لے کر آئے تھے۔
دنانیر مبین نے کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور انہیں اچھا لگتا ہے کہ لوگ ان کے کرداروں کو اس قدر پسند کرتے ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ مداح ان کی ذاتی زندگی کو ان کی آن اسکرین جوڑیوں سے الگ رکھیں۔ دنانیرمبین کا مزید کہنا تھا کہ ناظرین کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک اداکار ہیں اور وہ ایک ایسا کردار ادا کر رہی ہیں جو ان کی اصل زندگی سے بہت دور ہے۔
محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی سزا معطل کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے متعدد کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ قید کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام ملزمان 20،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں رہائی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-A کے تحت منظور کی گئیں۔
یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سنایا، جن کے روبرو پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت تھیں۔ ان کارکنوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو علیحدہ مقدمات درج تھے۔
فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حامیوں نے عدالت کے باہر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ وکلا نے کہا کہ یہ عدالتی حکم انصاف کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
Post Views: 7