تھرلر، سسپنس، ایکشن اور سماجی مسائل پر بنائی گئی فلموں میں منفرد کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے بھارت کے لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار منوج کمار 87 برس کی عمر میں چل بسے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق منوج کمار زائد العمری کے باعث طویل عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے جب کہ حالیہ کچھ عرصے میں انہیں عارضہ جگر بھی لاحق ہوا، جس سے ان کی صحت آئے روز بگڑتی رہی۔

منوج کمار کو 3 اپریل کی شب ممبئی کے نجی ہسپتال میں لایا گیا تھا، جہاں وہ 4 اپریل کی علل الصبح ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد بولی وڈ شوبز شخصیات نے منوج کمار کے انتقال کی خبریں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

آنجھانی اداکار کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کچھ ہفتوں سے زیادہ علیل تھے لیکن شکر ہے کہ انہوں نے پرسکون حالت میں زندگی کو الوداع کہا۔

منوج کمار تقسیم برصغیر سے قبل ہی امرتسر میں 1937 میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

ان کا شمار بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری کے اولین ہیروز میں ہوتا ہے، انہیں حب الوطنی پر بنائی گئی فلموں میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

منوج کمار کا اصل نام ہری کرشنن گوسوامی تھا اور وہ ہندی فلموں کے 1960 سے 1975 کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک تھے۔

انہیں دادا بھائی پاٹھک سمیت دیگر بھارتی سرکاری ایوارڈز سے بھی نوازا گیاجب کہ انہوں نے اپنی اداکاری کے باعث متعدد دیگر فلمی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

منوج کمار نے اداکاری کے علاوہ فلموں کو پروڈیوس بھی کیا جب کہ انہوں نے ایک درجن کے قریب فلموں کی ہدایات بھی دیں۔

منوج کمار نے بطور اداکار درجنوں فلموں میں کام کیا، ان کی معروف فلموں میں ’وہ کون تھی، شادی، فیشن، سہارا، پنچائت، کانچ کی گڑیا، پیا ملن کی آس، ریشمی رومال، بنارسی ٹھگ، ماں بیٹا، گمنام، پونم کی رات، پتھر کے صنم، آدمی، میرا نام جوکر، روٹی کپڑا اور مکان، کرانتی، مجھے انصاف چاہیے اور سنتوش‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

بطور اداکار منوج کمار نے آخری بار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میدان جنگ‘ میں کردار ادا کیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فلموں میں

پڑھیں:

اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
  • شاہ رخ خان کی سالگرہ: 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں ہیں؟
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟
  • پاکستانی کسانوں کا جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما میاں محمود الرشید بھی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل