دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اداکارہ اور ٹک ٹاک اسٹار دنانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ان دونوں کی جوڑی ڈرامہ سیریل میم سے محبت میں نظر آرہی ہے اور آن اسکرین کیمسٹری دیکھ کر مداحوں نے حقیقی زندگی میں بھی ان کے رشتے کے قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں حال ہی میں دنانیر مبین نے اپنی گریجویشن مکمل کی جس پر احد رضا میر اور ان کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے انہیں مبارکباد دی آصف رضا میر نے دنانیر کے لیے میٹھائی بھیجی جبکہ احد رضا میر نے ڈرامے کے سیٹ پر انہیں نوٹوں کا ہار پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مداحوں نے اس ویڈیو کو شادی کی تیاریوں کا اشارہ سمجھ لیا اور افواہیں مزید پھیلنے لگیں تاہم ایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے واضح کیا کہ یہ سب صرف ان کے گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں کیا گیا تھا اور اس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں احد رضا میر کی والدہ نے بھی ان کے لیے گھر سے کھانا بھیجا تھا جبکہ احد اور ان کے والد نے انہیں سیٹ پر ہار پہنایا تھا دنانیر کا کہنا تھا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور خوش ہیں کہ لوگ ان کے کرداروں کو پسند کرتے ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ مداح ان کی ذاتی زندگی کو ان کے آن اسکرین کرداروں سے الگ رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ ناظرین کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور ان کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ان کا کام محض کردار ادا کرنا ہے اور حقیقت میں وہ اپنی زندگی کو کسی اور انداز میں گزارتی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور ان
پڑھیں:
کشمیر کی صورتِحال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے: مشعال ملک
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت تشویشناک ہے ، میٹلک ہارٹ والو ایکسپائر ہو چکے ہیں، فوری علاج ناگزیر ہے ، انہیں کو موت کی چکی میں رکھا گیا اور بیرونی رابطوں پر مکمل پابندی ہے۔
کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ نے یاسین ملک کے خلاف پھانسی کی کارروائی پر انسانی حقوق کے اداروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پاکستانی و کشمیری قیادت کی عالمی ضمیر سے اپیل ہے کہ یاسین ملک کی جان بچائی جائے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو جسمانی و ذہنی اذیت دی جارہی ہے ، اقوامِ متحدہ کے ٹارچر ریپیٹورز سے مداخلت کی درخواست ہے، یہ ایک انسانی مسئلہ ہے،اُنہوں نے سیاسی نہیں اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے Arbitrary Detention کو ہنگامی اپیل ارسال کی۔
اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سپیشل ریپیٹورز برائے صحت، ٹارچر، اور انسانی حقوق فوری ایکشن لیں، یاسین ملک کی طویل قید نے ان کی جسمانی و ذہنی حالت کو شدید متاثر کر دیا، کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے، خطہ ایٹمی تصادم کی دہلیز پر ہے۔
کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک تحریکِ آزادی کشمیر کے قائد اور امن کی علامت قرار ہیں، کشمیر میں کسی بھی ممکنہ کارروائی سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یہ صرف میرے شوہر کی نہیں، پوری انسانیت کی جنگ ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت کی جیل پالیسی پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت معاہدے کا فریق ہے، منصفانہ ٹرائل کی ضمانت اِس کی ذمہ داری ہے، انڈیا ٹریٹی کے کسی حصے پر عمل درآمد نہیں کر رہا جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔