ذولفقار علی بھٹو جونیئر نے دادا کی نایاب ویڈیو شیئر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور شہید ذوالفقار علی بھٹو — فائل فوٹو
حال ہی میں سیاست میں انٹری دینے والے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر ان کے بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری خطاب کی ویڈیو شیئر کر کے یادیں تازہ کر دیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ہم نام پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے طویل پوسٹ، تصاویر و ویڈیوز شیئر کر کے اپنے دادا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستانی عدلیہ، پاکستانی جمہوریت اور ایک تاریخی ترمیمی ریاستی پالیسی کے آغاز میں 4 اپریل کا دن ایک المیہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی تاریخ میں واحد شخص تھے جنہوں نے اپنی گرجدار شخصیت سے ایک عام پاکستانی کو دنیا بھر میں اپنے آپ پر یقین کرنا سکھایا۔
انہوں نے لکھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قربانی کا بکرا بناکر ایک ٹوٹا ہوا ملک سونپا گیا۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے مطابق فلسطین سے لے کر انڈونیشیا تک ایشیائی اقوام کے ساتھ شہید بھٹو کی محبت اور یک جہتی پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پارٹی چیئرمین موجودہ بلاول بھٹو زرداری نے پیغام جاری کر دیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں انہیں بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری بار خطاب کرتے ہوئے سن سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر شہید ذوالفقار علی بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی علی بھٹو جونیئر نے
پڑھیں:
وزیراعظم نے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کی، بلاول بھٹو زرداری کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔
بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری اور ان سے ملاقات کے لیے آیا، جس میں 27ویں ترمیم سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹ کا نظام اور ججز کے تبادلوں کا معاملہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنے کی تجویز بھی ترمیم کا حصہ ہے، جبکہ آرٹیکل 243 میں تبدیلی، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کو دوبارہ وفاق کے دائرے میں لانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں الیکشن کمیشن کی تقرری پر ڈیڈلاک ختم کرنے کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کے قطر سے واپس آنے کے بعد پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو ہو گا، اور اسی اجلاس میں پیپلز پارٹی اپنی حتمی پالیسی طے کرے گی۔