وفاقی وزیر امیر مقام کا نواز شریف اور شہباز شریف کو خراج تحسین، بجلی قیمتوں میں کمی اور معاشی کامیابیوں پر عوام کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام کو اس پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ “ایک سال کے اندر وزیراعظم شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سٹاک ایکسچینج کے شئیرز میں 1800 پوائنٹ کا تاریخی اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے اعتماد کا ایک اور ثبوت ہے”۔
انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “پی ٹی آئی نے چار سالوں میں ملک میں جو تباہی مچائی، اس کے منفی اثرات سے رفتہ رفتہ ملک و قوم نجات حاصل کر رہی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ملک و قوم کو ریلیف صرف مسلم لیگ (ن) دے سکتی ہے”۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ “آئندہ چار سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی اور اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا”۔
وفاقی وزیر نے حکومت کی معاشی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے تحت پاکستان کی معیشت نے مشکلات کے باوجود بہتری کی جانب قدم بڑھایا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات, ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.