Daily Ausaf:
2025-06-09@22:18:23 GMT

سالانہ امتحانات سے متعلق طالبعلموں کے لئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے امیدواروں کو ایڈمٹ اور انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز آٹھ اپریل سے ہوگا، پہلی مرتبہ انرولمنٹ اور ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔امتحانات میں 3 لاکھ 63 ہزار 750 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے جبکہ 3 ہزار 424 پرائیوٹ امیدوار بھی امتحانات میں شریک ہوں گے۔

رواں سال میٹرک کےسالانہ امتحانات کیلئے 475 مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں، ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو کا کہنا ہے کہ 240 گز کے کم رقبے پر کوئی سینٹر بنا ہے تو رپورٹ کی دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکول بورڈ کے آفیشل پورٹل پر اپنا اسکول کوڈ اور پاس ورڈ ڈال کر اپنے اپنے اسکولوں کے طلباء وطالبات کے آن لائن ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ظہیرالدین بھٹو نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کیلئے کے الیکٹرک کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ  نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنایا۔نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں سینئر اداکار جاوید شیخ اور ریمبو سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے عید کو خوشیاں مناتے ہوئے ماضی کے قصے یاد کیا۔میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ فلموں میں سب سے زیادہ ری ٹیکس کون سی اداکارہ لیتی تھیں جس پر تمام ہی اداکاروں نے اداکارہ میرا کا نام لیا اور ساتھ ہی قصے بھی سنائے۔ایک قصہ سناتے ہوئے اداکار ریمبو نے کہا کہ میرا اچانک الجھن میں پڑ جاتی تھیں اور کہتی تھیں، 'اسکرپٹ میں آگے کیا ہے، چلو اسے دوبارہ کرتے ہیں۔اداکار سعود نے مزید کہا کہ ہم مالدیپ میں تھے، اور اسے ایک دیوار سے ڈانس شاٹ دینا تھا، وہ نیچے گر گئی، جس کے بعد ہم سب ڈر گئے اور پریشان ہوگئے اور ہم نے دیکھا کہ میرا دوبارہ اٹھی، اس نے اپنے کپڑے صاف کیے، اور کہا، چلو دوبارہ کر لیتے ہیں۔پروگرام میں شریک جاوید شیخ نے بھی قصہ سناتے ہوئے بتایا  کہ میں ترکیہ میں چیف صاحب کی شوٹنگ کر رہا تھا، میرا ایک امیر آدمی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھی، جس کا کردار آصف خان نے ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے میرا سے کہا تھا کہ جینز اور شرٹ پہننی ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے سرکٹ اور شرٹ پہن کر آگئی جس پر مجھے بہت غصہ آیا، میں اپنے اسسٹنٹ سے دوسرے سین پر بات کرنے لگا تو اتنی ہی دیر میں میرا پڑوسیوں کے گھر سے جینز اور شرٹ پہن کر آگئی، جس پر اسسٹنٹ نے مجھے بتایا کہ وہ پڑوسیوں کے پاس گئی تھی اور ایک لڑکی سے جینز اور شرٹ مانگ کر پہن کر آگئی۔جاوید شیخ کا ماضی کا یہ قصہ سن کر پروگرام میں بیٹھے شرکا ہنس پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • تاجروں کاوزیراعلیٰ پنجاب کے ٹیکس شرح نہ بڑھانے کے فیصلے کاخیرمقدم
  • جامعہ کراچی میں پانی کی 36 انچ کی لائن لیک، قبرستان تالاب بن گیا
  • آئندہ مالی سال 26-2025ء کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
  • جامعہ کراچی میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی
  • جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا
  • ملکی فصلوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟وزیرخزانہ نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
  • آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
  • ایک گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ سعد رفیق بھی پریشان، حکومت کو اہم مشورے دے دیئے
  • میٹرک کی طالبہ سے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی، ویڈیو بھی بنالی
  • غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری