Islam Times:
2025-11-03@12:39:32 GMT

نویں ایشیائی گیمز پر امریکہ نے سائبر حملے کیے، چین

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

نویں ایشیائی گیمز پر امریکہ نے سائبر حملے کیے، چین

میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں اہم نیٹ ورک انفارمیشن سسٹمز کو بیرون ملک سے بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا سامنا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک نئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران چین کے خلاف ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور نیشنل انجینئرنگ لیبارٹری برائے کمپیوٹر وائرس سے بچاؤ کی ٹیکنالوجی نے اس رپورٹ کو جاری کیا، جس میں انکشاف کیا گیا کہ شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں اہم نیٹ ورک انفارمیشن سسٹمز کو بیرون ملک سے بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا سامنا رہا۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں کا سراغ امریکا، نیدرلینڈز اور سنگاپور سمیت مختلف ممالک اور خطوں سے لگایا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ چین اس رپورٹ کا نوٹس لیتا ہے اور اس کے سامنے آنے والی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ ایک بار پھر یہ ظاہر کرتی ہے کہ چین دنیا بھر میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا شکار ہے، چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائے، اپنے رویے کا جائزہ لے اور دوسروں پر تہمت لگانے سے باز رہے۔ یہ سائبر حملے چین کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث بنے ہیں اور چین نے عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی کے معاملے میں اپنی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سائبر حملوں حملوں کا چین کے

پڑھیں:

افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے

افغانستان کے ہندوکش خطے میں رات کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شمالی افغانستان کے قصبے خُلم سے 30 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شمالی افغانستان کے متعدد علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مزار شریف سے عمارتوں میں دراڑیں پڑنے اور معمولی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق شہری گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں میں دعائیں مانگتے رہے۔

زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران تک محسوس کیے گئے، جبکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ بھارت کے شمال مغربی سرحدی علاقے بھی زلزلے کی زد میں آئے۔

ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا یہ زلزلہ علاقے کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہندوکش ریجن میں زلزلہ خیز سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے بڑے زلزلے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔

اب تک کسی جانی نقصان کی مصدقہ اطلاعات نہیں ملیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں اور مزار شریف سمیت متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا 75 رکنی دستہ شرکت کرے گا
  • نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
  • امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • امریکا بھارت معاہدہ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
  • جاپان میں خونی ریچھوں کے حملوں کیخلاف اقدامات
  • امریکا ہیلو وین پربڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
  • اقوامِ متحدہ نے امریکی سمندری حملوں کو غیرقانونی قرار دے دیا
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ