لک پاس پر دھرنا نویں روز میں داخل ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں مستونگ لک پاس پر دھرنا نویں روز میں داخل ہوگیا۔
بی این پی سربراہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، یہ رویہ افسوس ناک ہے۔
بی این پی کا قافلہ کوئٹہ میں داخلے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات، مستونگ اور مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دیے۔
کوئٹہ میں موبائل فون پر ڈیٹا انٹرنیٹ سروس 4 روز سے معطل ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ، پسند کی شادی کے سات سال بعد میاں بیوی کا قتل
لیویز حکام کے مطابق بیوی کے اہلخانہ شادی کے بعد راضی ہو گئے تھے۔ تاہم مقتولہ کے بھائیوں نے دونوں میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے مبینہ طور پر دلہن کے بھائیوں نے میاں بیوی کو سات سال بعد قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتولین کے 6 اور 3 سال کے 2 بچے بھی تھے اور قتل کے وقت اس کی بھابھی حاملہ تھی۔ لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، پنجگور کے محمد شعیب نے 7 سال قبل کورٹ میرج کی تھی، کچھ عرصہ قبل شعیب کا سسرال سے راضی ہو گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائیوں نے میاں بیوی کو دعوت کے بہانے کوئٹہ بلایا تھا۔ شعیب اہلیہ اور بھائی کے ساتھ پنجگور سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوا تھا۔ شعیب اور اہلیہ رات لکپاس کے قریب ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مقتولہ کے بھائی ٹیلی فون کرکے وہاں پہنچ گئے۔ مقتولہ کے بھائی اس موقع پر دونوں میاں بیوی کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔