صدر زرداری کا علاج جاری، ملاقاتوں پر پابندی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کراچی (آئی این پی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔صدر آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر کے اہلخانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے، اہلخانہ آصف زرداری اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کر کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔بعدازاں ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی تھی۔
بھارت میں جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
تصویر سوشل میڈیا۔خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کراچی کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے ادارہ برائے صحتِ اطفال و نومولود کےدو مرکزی اسپتالوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔
اعلامیہ کے مطابق آصفہ بھٹو نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا بھی دورہ کیا، آصفہ بھٹو نے اسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر رومز اور او پی ڈیز کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر انکا کہناتھا کہ سندھ حکومت کا صحت کے شعبے پر فوکس قابلِ فخر ہے۔ بچوں اور ماؤں کے لیے بلا تفریق، مفت علاج کی فراہمی ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مریض بچوں کے والدین سے علیحدہ نشست میں بھی ملاقات کی۔