کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025)سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ ،جو لوگ سندھ کے پانی کو سیاست کا موضوع سمجھتے ہیں وہ حقیقت سے لاعلم ہیں، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ آئین پاکستان میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر منظوری دیں گے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ کے بیان پر افسوس ہوا۔ کیا آپ نے آئین پڑھا ہے، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟۔ مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں۔

(جاری ہے)

کوئی عقلمند انسان عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا۔

بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت کینال منصوبے کو بننے نہیں دیا جائے گا۔بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم شہباز کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو نے جلسے کے دوران سندھ کے بڑے مسئلے پرکینالزپرواضح پالیسی بیان دیا۔پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر چولستان کینال منصوبے کی مخالفت کی ہے، 18 اپریل کو تمام ایشوز پر حیدرآباد میں جلسہ کریں گے۔

پانی کے بارے میں ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئیگا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ7 کروڑ لوگ اور ان کی معیشت کے مسئلے کو آپ سیاست کہہ رہی ہیں؟۔پیپلز پارٹی کسی صورت کینالز نہیں بننے دے گے۔بیرونی ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم کسی صورت ملک کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے جو لوگ افراتفری چاہتے ہیں انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔

شہید محترمہ بےنظیر بھٹونے کالا باغ ڈیم والے مسئلے پر دھرنا دیا تھا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز واضح پیغام دیا پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔بلاول بھٹو نے ملک کے مسائل، خوشحالی اور سلامتی کی بات کی ہے۔ چاروں صوبوں کو مل کر چلنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ صوبائی خودمختاری کے اصول پر قائم رہی ہے۔این ایف سی ایوارڈ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیا۔ آصف علی زرداری نے ملک کے ہر کونے کی آواز کو سنا تھا اور کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر فیصلہ دیا تھا۔ این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبائی خود مختاری پر بھی آصف علی زرداری کے دور میں کام ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا ہ کا نام بھی آصف علی زرداری نے ہی رکھا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آصف علی زرداری بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی دیں گے کہا کہ

پڑھیں:

ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی چترال کے وفدکی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا