صدر زرداری کو پرسوں تک ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائیگا: ذاتی معالج
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے، سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں، بھارتی میڈیا ہمارے سوشل میڈیا سے باتیں اٹھا کر مین سٹریم میڈیا پر پروپیگنڈا کرتا ہے، اس لئے ہمیں احتیاط کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے متعلق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیوز پھیلا کر صحت کی افواہیں پھیلائی گئیں، کورونا اب بھی پاکستان میں موجود ہے، اینٹی وائرس دوائیاں اب آگئی ہیں، سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں، صدر مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔
ذاتی معالج نے کہا کہ صدر مملکت کی صحت بالکل ٹھیک ہے، آصف زرداری کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، صرف ڈاکٹرز کو ہی ان تک رسائی حاصل ہے، ماہر ڈاکٹرز کا پینل آصف زرداری کی صحت کو مانیٹر کر رہا ہے۔
پاکستان کے اکیسویں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی بولچ انعام کے حقدار ٹھہرے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔
بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ صادق زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، تاہم موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 9 عزیز بھٹی پارک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شیر غنی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
نیو کراچی صنعتی ایریا میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سراج الاسلام مسجد کے قریب فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا حمزہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ حمزہ فائرنگ کی زد میں آگیا اور گولی اس کی ٹانگ پر لگی۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں ساڑھے چھ نمبر چراغ الاسلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار کاشف اور راہگیر 15 سالہ حمزہ زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او رضوان قریشی کے مطابق ڈاکو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔