کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025) صدرمملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر حسین عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،صدر آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر صدرآصف زرداری کی صحت کے بارے میں غلط خبریں چلا ئی جا رہی ہیں۔

صدر مملکت کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں لیکن افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں۔ بھارتی میڈیا ہمارے سوشل میڈیا سے باتیں اٹھا کر مین سٹریم میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتا ہے اس لئے ہمیں احتیاط کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر مملکت ہفتے کے روز اسلام آباد سے نوابشاہ گئے تھے اور عید کے دن ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود مجھے کال کی میں نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ انہیں کراچی لے جانا زیادہ بہتر ہوگا۔ صدر کو فوری طور پر طبی نگہداشت فراہم کی گئی۔نوابشاہ میں صحت کی سہولیات محدود تھیں اس لئے صدر آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے۔کورونا ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے۔ اینٹی وائرس دوائیاں اب آگئی ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سینئر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم صدر مملکت کا علاج کر رہی ہے۔آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔ آصف زرداری کی ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ صرف ڈاکٹرز کو ہی ان تک رسائی حاصل ہے۔

ماہر ڈاکٹرز کا پینل آصف زرداری کی صحت کو مانیٹر کررہا ہے۔ آصف علی زرداری کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر صحت سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں۔ سوشل میڈیا پرآصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبریں جعلی ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صدر مملکت کی صحت کے حوالے سے صرف مصدقہ اطلاعات پر انحصار کریں۔

عوام مستند ذرائع سے حاصل شدہ اطلاعات پر یقین کریں۔ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے۔ وہاں سے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے صدرمملکت کی فوٹیج جاری کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے جس پر حکومت یا ایوان صدر کو غور کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے اوران کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے ذاتی ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی کہا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی تھی جبکہ ان کے مزید ٹیسٹ بھی کئے جا رہے تھے۔صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا تھے۔آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا فخر اور استحکام کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف زرداری
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
  • گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے