لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، الحمدللہ ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

دریں اثنا محمد نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں:کرپٹو کرنسی پر سائبر حملوں میں 83 فیصد اضافہ ہوا،کیسپرسکی رپورٹ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا

لندن (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔

ڈاکٹروں کے مشورہ پر سابق وزیراعظم کے لندن میں قیام میں توسیع کی گئی، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے د یا۔

صدر مسلم لیگ ن نے واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کرالی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، بہتر کریڈٹ ریٹنگ، مہنگائی میں کمی اہم کامیابیاں: وزیر خزانہ
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا