اٹک میں غیرقانونی افغانی مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
محمد عمران: اٹک میں افغان آپریشن،ضلع بھرمیں غیرقانونی افغانی مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن اور پکڑدھکڑجاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرانیل سعید کا کہنا تھا کہ 7سوسے زائد افغان باشندوں کو ضلعی کیمپ منتقل کیاجاچکاہے، 2سوسے زائدافغان کو طور خم بارڈکےذریعے افغانستان منتقل کردیاگیاہے۔
ضلع کی تمام چھ تحصیلوں کے اےسی اورانتظامیہ آپریشن میں متحرک ہے، پولیس ،ایف آئی اے، نادرا، ہیلتھ ،ریسکیو اور ٹی ایم ایز سمیت تمام ادارےاپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
کیمپ منتقل ہونے والے مہاجرین کی سکیورٹی اور خوراک سمیت جملہ ضروریات کا خاص خیال رکھا جارہاہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، وزیر داخلہ کا علی امین گنڈا پور کو جواب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن قبول نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈرون کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، گڈ طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں کسی بھی سے کارروائی سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے۔بعدا زاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ساتھ ہی وزیر داخلہ نے ایکس پر یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟