وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک ، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے .

امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں.امن ہو گا تو کھیل بھی ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا .حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈز اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔ پنجاب میں 300 گراؤنڈز اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا ، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈز اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔ پنجاب میں 300 گراؤنڈز اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گراؤنڈز اور

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا