سونی ٹی وی اپنی مشہور کرائم سیریز "سی آئی ڈی" کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا ڈرامائی اور گمراہ کن اعلان کرنے پر تنقید کی زد میں آگیا۔

ہفتہ 5 اپریل کو چینل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا:  
"اے سی پی پرادیومن کی یاد میں… ایک ایسا نقصان جو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا"

ساتھ ہی ایک گرافک بھی شیئر کیا گیا جس پر لکھا تھا:  
"ایک دور کا اختتام، اے سی پی پرادیومن (1998–2025)"

اس اعلان کو ابتدا میں اداکار شیواجی ستم (Shivaji Satam) کی حقیقی موت سمجھا گیا، جنہوں نے دہائیوں تک اے سی پی پرادیومن کا کردار نبھایا۔

 مداحوں میں فوری طور پر گھبراہٹ اور غم کی لہر دوڑ گئی تاہم جلد ہی یہ واضح ہوا کہ یہ اعلان محض ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ تھا جو "سی آئی ڈی 2" کے آنے والے سیزن کی تشہیر کے لیے کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے اس پوسٹ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے سونی ٹی وی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ 

کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ "یہ مارکیٹنگ نہیں بلکہ دھوکہ ہے" اور کم از کم ایک واضح ڈسکلیمر (وضاحت) ہونا چاہیے تھی۔

دریں اثنا شیواجی ستم کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھوڑے وقت کے لیے بریک لیا ہے تاہم انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کیا انکا کردار مستقل طور پر ختم کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

اس تنازعے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسا کردار جس نے ایک پورے دور کی نمائندگی کی انہیں اس قسم کے ڈرامائی اور گمراہ کن طریقے سے رخصت کرنا ناانصافی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے سی پی پرادیومن

پڑھیں:

سیاسی سیٹ اپ میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے،وزیردفاع

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے، جو اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے ،اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں انکا کردار ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار دنیا کے تمام ممالک میں ہوتا ہے، اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے، جہاں بھی ضروت پڑی امریکی اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی سیٹ اپ میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں ان کا کردار ہے، اسٹیبلشمنٹ کا یہ کردار اب فارملائز ہوگیا ہے، آج بھی ٹیم کے کیپٹن شہبازشریف ہے۔

وزیر دفاع نےکہا کہ آج عدلیہ پر لوگ حملے کر رہے ہیں، 3 سال عدلیہ کمپرومائزڈ ہو چکی تھی۔
انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج سوات میں دریا کے قریب تجاوزات گرائی جا رہی ہیں، یہ سب کچھ انہیں پہلے نظرنہیں آیا تھا؟
خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کی ایک نہر کے پورے کنارے پر افغانیوں کا قبضہ ہے، افغانی وہاں ڈمپر لے کر آئے ہوئے ہیں، ڈمپر کراچی میں بھی بندے مار رہا ہے، لاہور میں بھی مار رہا ہے، ڈمپر سیالکوٹ میں بھی بندے ماررہا ہے۔
وزیر دفاع نےکہا کہ ڈمپرجاپان سے اسکریپ کے ریٹ پر منگوائے جاتے ہیں، ڈمپرز 3 کنٹینرز میں منگوائے جاتے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
  • ایران اسرائیل جنگ بندی میں کس شخصیت کا کلیدی کردار، اہم انکشاف سامنے آ گیا
  • کے پی حکومت گرانےکے کسی عمل میں شریک نہیں ہونگے: اے این پی کا اعلان
  • نوجوان کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
  • غزہ اور مغربی ذرائع ابلاغ کا مجرمانہ کردار
  • آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
  • دو دہائیوں سے مسلح افواج نے دہشتگردی خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کیا: بلاول بھٹو
  • تارا محمود نے اپنے کیریئر کے سب سے انوکھے کردار سے پردہ اٹھادیا
  • سیاسی سیٹ اپ میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے،وزیردفاع
  • علمی و ادبی ادارے بند نہیں ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا واضح اعلان