وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جہاں دریائے سندھ میں کینالز بنانے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے جاری آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر بھی مبارک باد دی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورت حال پر بریف کیا، اس دوران بلوچستان اور کے پی میں امن امان کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن امان کی صورت حال دن بدن ٹھیک ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلوچستان اور محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کا بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ محسن نقوی نے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بروقت کاروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے پی کے کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری کی قوم معترف ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔