کراچی: میٹرک بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تارٰیخ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔