وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے ، خواتین کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع مہیا کیےجائیں گے۔مریم نواز نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
لندن (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، پی آئی اے بند کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
Post Views: 1