لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی، ایک دوسرے کو تھپڑ مارے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔
رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔
کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے ملنے والی معلومات کے مطابق مسافروں کے قیمتی سی سی ٹی وی کیمرے اور لہنگے اور دیگر سامان کلئیر نہ کرنے پر خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں جھگڑا ہوا تھا۔
ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارتی رہی، جس پر کسٹم کی خاتون اہلکاروں نے بھی زبردست مزاحمت کرتے ہوئے ان خواتین کو پکڑ لیا جب کہ ابوظہبی سے آئی خواتین مسافروں کا لانے والا سامان ضبط کر لیا گیا اور قانون کے مطابق کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کسٹم اہلکاروں نے
پڑھیں:
لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، اپ گریڈڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح بھی اسی ہفتے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے سستا ہے، اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت پہنچانا ہے، لوکو موٹو اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔